21 اپریل، 2017، 3:31 PM

وہابی دہشت گردی عالمی امن کے لئے بہت بڑا اور فوری خطرہ

وہابی دہشت گردی عالمی امن کے لئے بہت بڑا اور فوری خطرہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس میں وہابی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردی عالمی امن کے لئے بہت بڑا اور فوری خطرہ ہے مغربی ممالک کو وہابی دہشت گردی کے بارے میں متضاد پالیسیاں ترک کردینی چاہییں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس میں وہابی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردی عالمی امن کے لئے بہت بڑا اور فوری خطرہ ہے مغربی ممالک کو وہابی دہشت گردی کے بارے میں متضاد پالیسیاں ترک کردینی چاہییں۔ بہرام قاسمی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں وہابی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ مغربی ممالک  نےشام اور عراق میں وہابی دہشت گردوں کی پشتپناہی اور حمایت کرکے تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے  اور آج مغربی ممالک کو اپنی تاریخی غلطی کے سنگین نتائج کا سامنا ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ وہابی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر سنجیدہ اور مشترکہ کوششوں  اور اقدامات کی ضرورت ہے۔ وہابی دہشت گرد عالمی امن و صلح اور ثبات کے لئے بہت بڑا اور سنجیدہ خطرہ ہیں فرانس میں حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں کو امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل، قطر اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1871953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha